ناظم آباد گجر نالہ پر قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف واٹر بورڈ کی کارروائی

ناظم آباد گجر نالہ پر قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف واٹر بورڈ کی کارروائی

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ انتظامیہ نے ناظم آباد‘ گجرنالہ پر قائم ایک بڑے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے گرینڈ آپریشن کیا۔ یہ ہائیڈرنٹ غیر قانونی طور پر زیر زمین پانی کی لائنیں ڈال کر چلایا جارہا تھا اور زیر زمین واٹر ٹینک بھی بنائے ہوئے تھے اور واٹر بورڈ کی48 انچ کی لائنوں سے 3 انچ اور8 انچ کے کنکشنز لگاکر چوری کرکے پانی فروخت کررہے تھے۔ ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نے علاقہ مکینوںسے کہا ہے کہ ہایڈرنٹ دوبارہ قائم ہونے کی صورت میں واٹر بورڈ کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ہائیڈرنٹ دوبارہ نہ کھل سکے۔ اس سلسلے میں فون0321-8749091, 0314-2005253 اور0300-2146630 پر رابطہ کیا جائے۔