کراچی کا امن تباہ کرنےوالوں کےخلاف حکمت عملی تیار کر لی، وسان

کراچی (نوائے وقت نیوز) وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی کے امن دشمن ٹارگٹ کلنگ کر سکتے ہیں، ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی، میرے آنے کے بعد رینجرز کو مکمل اختیار دئیے گئے۔ سٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کے خاتمے کے احکامات جاری کر دئیے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کراچی میں امن قائم کر سکوں۔