رواں ہفتے 31 اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو ا: ادارہ شماریات

کراچی (اے پی اے) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری، رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 31 بنیادی اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ عام استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں سات اعشاریہ چھ نو فیصد اضافہ ہوا۔ ایل پی جی کا گھریلو 54 روپے مہنگا ہو گیا۔ اضافے کی اوسط شرح سات اعشاریہ چھ نو فیصد ہو گئی۔