توانائی بحران اقتصادی ترقی کیلئے 4.2 فیصد ہدف کا حصول مشکل ہوگیا

کراچی (این این آئی) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کا کہنا ہے کہ توانائی کے بدترین بحران کے باعث رواں مالی سال اقتصادی ترقی کے لئے 4.2 فیصد کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔ سیلاب کے باوجود زرعی شعبے کی کارکردگی میں بہتری کا آثار ہیں۔ تاہم توانائی کے بحران نے مینوفیکچرنگ سیکٹر پر منفی اثرات مرتب کئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور قرضوں کی ادائیگی کے باعث توازن ادائیگی میں مشکلات درپیش رہیں گی۔