کراچی میں فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاںبحق، 3 زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں گزشتہ روز فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ جیکسن کے علاقے بھٹہ ولیج کیماڑی میں چارنل روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص 45سالہ شیر بہادر اور اس کا بیٹا شیر علی ہلاک اور دوسرا بیٹا حضرت خان زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بچوں کے معاملے پر جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ ادھر مسلم آباد میں نامعلوم افراد نے 25سالہ انور علی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ سکھن کے کے علاقے میں ملیر ندی سے ایک نوجوان زوہیب بلوچ کی لاش ملی جسے تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ کلری کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کے بعد تشدد اور گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ ادھر حسن سکوائر پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور صدیق زخمی ہوگیا جبکہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے مصطفی خان زخمی ہوگیا۔ملیر کینٹ سے اغوا اٹامک انرجی کمشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گھر پہنچ گئے خان محمد مہر کو 9 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا۔