اے پی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر اے طاہر کی اہلیہ کی تدفین آج ہو گی

کراچی (وقائع نگار) اے پی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر اے طاہر کی اہلیہ مسز آصفہ رضوی ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ آج (بدھ) مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ جہانگیر روڈ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، ان کی تدفین جنت البقیع حب ریور روڈ پر ہوگی۔ یاد رہے کہ مرحومہ عمرہ کرنے گئی تھیں اور مکہ مکرمہ میں 6 جولائی کو ان کی وفات ہو گئی تھی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے مجلس سوم جمعرات 12 جولائی کو مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ جہانگیر روڈ پر قرآن خوانی 3 بجے اور مجلس عزا 5 بجے ہو گی جہاں مولانا سید قاسم رضا خطابت کریںگے۔