بیمار گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کو اہل خانہ نے استعفیٰ دینے سے روکدیا اکلوتے بیٹے کیلئے رشتے کی تلاش

بیمار گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کو  اہل خانہ نے استعفیٰ دینے سے روکدیا اکلوتے بیٹے کیلئے رشتے کی تلاش

کراچی (سالک مجید) سندھ کے علیل گورنر سعید الزماں صدیقی کو اہل خانہ نے مستعفی ہونے سے روکدیا ہے۔ گورنر سندھ کے قریبی ذرائع کے مطابق مسلسل خرابی صحت کے باعث سعید الزماں صدیقی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر غور کر رہے ہیں لیکن ان کے اہل خانہ اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں جبکہ گورنر سندھ کی اہلیہ اپنے اکلوتے بیٹے کیلئے رشتہ تلاش کر رہی ہیں تاکہ گورنر ہائوس میں ہی اپنے بیٹے کو دولہا بنا سکیں اور دعوت ولیمہ بھی گورنر ہائوس میں منعقد ہو۔ اس سلسلے میں مختلف رشتے دیکھے گئے ہیں لیکن گورنر سندھ کے بیٹے کو کوئی لڑکی پسند نہیں آئی۔