کراچی: گواہی کیلئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری

کراچی: گواہی کیلئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری

کراچی (نیٹ نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مدعی مقدمہ سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔ وسیم اکرم کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں شہری کی طرف سے گاڑی کو ٹکر مارنے اور جان سے مار دینے کی سنگین دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے مگر وہ گزشتہ 31 سماعتوں سے عدالت میں گواہی کیلئے پیش نہیں ہو رہے۔ گزشتہ روز بھی ان کے کیس کی سماعت تھی مگر وہ غیرحاضر تھے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ جاری کئے۔