عدالت نے عدم پیشی پر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
کراچی(وقائع نگار) عدالت نے عدم پیشی پر سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وسیم اکرم کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں شہری کی طرف سے گاڑی کو ٹکر مارنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا مگر ووہ خود گذشتہ31 سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں17 جنوری کو طلب کرلیا۔
وسیم اکرم وارنٹ