اشتعال انگیز تقریر کیس‘ با نی ا ےم کےو ا ےم‘ فاروق ستار و دیگر کے وارنٹ گرفتاری

کراچی(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوکراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پیش ہوئے۔ عدالت نے قائد ایم کیو ایم سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ ملزموں کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔
فاروق ستار / وارنٹ