بلاول کی انتخابی سرگرمیاں شروع‘ ایاز سومرو کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے رکن ایاز سومرو کا استعفیٰ اب تک قیادت کو موصول نہیں ہوا۔ اس نشست سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو الیکشن لڑیں گے پیپلز پارٹی ورکرز کے ذرائع نے بتایا ہے ایاز سومرو کو14 روز قبل مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ بلاول بھٹو نے اس نشست پرانتخابی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں۔ بلاول بھٹو کے مقابلے میں جمعیت علماءاسلام سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور تحریک انصاف نے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیاہے۔
ایاز سومرو/ مستعفی