کراچی: وکیل کے قتل کیخلاف وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ ، سائلین مشکلات سے دوچار

کراچی ( آن لائن )وکیل کے قتل کے خلاف کراچی کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ، مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی بار ایسو سی ایشن نے چوہدری تنویر احمد ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف ہفتہ کو یوم سوگ اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس پر سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلا نے ہڑتال کر دی۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، وکلا کی ہڑتال کے باعث قیدیوں کو جیل سے عدالت نہیں لایا گیا۔
کراچی/ کل ہڑتال