میٹرو پولیٹن اتھارٹی کراچی میں اکھاڑ پچھاڑ تعلیم صحت اور کھیل کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) ایس اے ناصر ملازمت سے فارغ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) میٹروپولیٹن اتھارٹی کراچی میں اکھاڑ پچھاڑ سامنے آئی ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چارج سنبھالتے ہی افسران فارغ کر دیئے۔ سیکرٹری ایڈمنسٹریٹر محمد عثمان کو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ بریگیڈیئر (ر) ایس اے ناصر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ بریگیڈیئر (ر) ایس اے ناصر کو تعلیم، صحت اور کھیل کا ہیڈ مقرر کیا گیا تھا۔