میرپور خاص، مارے جانیوالے ڈاکو¶ں نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے 4 رکشے رکھے تھے تھانیدار سیڑھی لگا کر اندر اترا تو گولیاں مار دیں

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو گزشتہ تین ماہ سے رہائش پذیر تھے ڈاکو خود کو علاقے میں مری برادری کا بتاتے تھے۔ چاروں ڈاکو چھوٹو ناریجو، قربان عرف قربو ناریجو، وہاب ناریجواور جان محمد ناریجو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ تین ماہ قبل اپنا ذات مکان خرید کر رہائش پذیر تھے اور خود کو علاقے میں مری برادری کا بتاتے تھے۔ ڈاکوﺅں کے پِاس چار آٹو رکشہ تھے جنہیں چلا کر کسی کو بھی ڈاکو ہونے کا شک نہ ہونے کا تاثر دیتے تھے۔ بتایا گیا ہے میرپور خاص میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او واحد بخش لغاری دو جوانوں کے ہمراہ سیڑھی لگا کر ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے مکان کے اندر کودے اور ڈاکوﺅں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ڈاکوﺅں کے زیر استعمال مکان مکمل بند تھا جس کی وجہ سے اندر کودنے کا فیصلہ کیا گیا جو نقصان کا سبب بنا۔
میرپور/ ڈاکو رکشے