کراچی، پولیس نے فیصل واوڈا کی کالے شیشوں والی گاڑی روک لی شور شرابے پر جانے کی اجازت
کراچی (اے این این ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ڈبل کیبن کو بھی سیاہ شیشوں کے باعث روکا گیا، تاہم شور شرابا کرنے اور اہلکاروں سے بد تمیزی پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پولیس سیاہ شیشوں والی گاڑیوںکے خلاف کارروائیوں کے بجائے شہر سے قتل و غارت گری کا خاتمہ کرے، تاہم میں بھی موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور ریس لگانے والوں کے خلاف ہوں۔ پولیس نے فیصل واوڈا کی گاڑی کے سیاہ شیشوں سے پنی اتارے بغیر جانے کی اجازت دیدی۔ فیصل واوڈاکا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کی کارمیں سوارتھے۔