کروڑوں روپے کے واجبات کے ایم سی کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند

کروڑوں روپے کے واجبات کے ایم سی کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر پیٹرول پمپوں نے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو پیٹرول ڈیزل کی فراہمی بند کردی جس کے بعد کراچی میں کوڑا گاڑیاں کھڑی ہوگئیں اور صفائی ستھرائی کا عمل رک گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نادہندہ ہوگئی ہیں۔ کے ایم سی کے واجبات کی مالیت16 کروڑ روپے ہے۔ کے ایم سی نے یکم دسمبر تک4 کروڑ کی جزوی ادائیگی کا یقین دلایا تھا لیکن کے ایم سی ادائیگی میں ناکام رہی۔