ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کےلئے چراغاں اور مظاہرہ

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کےلئے  چراغاں اور مظاہرہ

کراچی (لیڈی رپورٹر) عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کلب پر چراغ جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا کے کسی ملک کو انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے حوالے سے استثناءحاصل نہیں ہے ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام افراد کو بازیاب اور ڈاکٹر عافیہ کو جلد رہائی دلائے ۔