پنجاب اور سندھ میں خطرناک قیدیوں کے تبادلے پر غور کر رہے ہیں، قائم علی شاہ: برطانوی کمشنر کی ملاقات

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب کے خطرناک قیدیوں کو سندھ لانے پر غور کر رہی ہے۔ سندھ کے خطرنا ک قیدی پنجاب منتقلی کیلئے بھی لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی میں گفتگو کرتے کہا قیدی دوسرے صوبے منتقل کرنے کی تجویز مسلم لیگ ن نے دی۔