محکمہ صحت سندھ کے حکام ڈینگی سپرے کے نام پر 7 کروڑ روپے ہضم کرگئے، صوبے بھر میں ’’دھویں‘‘ کا سپرے کرا دیا

محکمہ صحت سندھ کے حکام ڈینگی سپرے کے نام پر 7 کروڑ روپے ہضم کرگئے، صوبے بھر میں ’’دھویں‘‘ کا سپرے کرا دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ صحت سندھ نے انسداد ڈینگی مہم کے نام پر سات کروڑ روپے دھویں میں اڑا دیئے۔ سندھ میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے دو نمبر دوائی سے کیا گیا۔ کراچی کے دو ایڈمنسٹریٹرز اور ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے سربراہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ سندھ میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے غیر معیاری اور گھٹیا دوائی سے کیا گیا جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر پر قابو نہیں پایا گیا۔ ای ڈی او صحت ڈاکٹر ظفر کے مطابق محکمہ صحت نے سوا دو کروڑ روپے کی دوائی خریدی اور دوا میں ملانے کے لئے ڈیزل اور پٹرول پر تقریباً پونے پانچ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔