سرکاری ملازمتوں پر پابندی برقرار ہے‘ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

سرکاری ملازمتوں پر پابندی برقرار ہے‘ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ کے پریس ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری نوکریوں پر عائد پابندی ابھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نوکریوں پر عائد پابندی جلد ہٹانے کے لئے کام کررہی ہے اور امید ہے کہ نوکریوں پر عائد پابندی تمام جلد ہٹائی جائی گی۔