بلڈ کینسر میں مبتلا 11سالہ بچے کی جان بچانے کی اپیل

بلڈ کینسر میں مبتلا 11سالہ بچے کی  جان بچانے کی اپیل

کراچی (نیوز رپورٹر)11سالہ ایازاحمدبلڈ کینسرکا شکارہے اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز (NIBD)گلشن اقبال ، کراچی میں زیر علاج ہے۔ڈاکٹروں نے علاج کے لیے کیمو تھراپی تجویز کی ہے جس پر 5لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔مریض کے والد مشتاق احمد کشمور (سندھ) میں ایک معمولی کاشت کارہیں۔مخیر حضرات سے بچے کی جان بچانے کے لیے مالی تعاﺅن کی اپیل ہے۔جس کے لئے بچے کے لواحقین سے فون نمبر:0311-8828116پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔