ارسا میں سندھ کا نمائندہ کسی دوسرے صوبے سے نہ لیا جائے: سندھ ہائیکورٹ

ارسا میں سندھ کا نمائندہ کسی دوسرے صوبے سے نہ لیا جائے: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) ارسا میں سندھ کے علاوہ کسی اور صوبے سے سندھ کا نمائندہ مقرر کرنے سے روک دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو روک دیا۔ درخواست گزار ضمیر بھمبرو نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے چیف انجینئر کو ارسا میں سندھ کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا تھا۔ وفاق کسی اور صوبے سے ارسا میں سندھ کا نمائندہ مقرر کرنا چاہتا ہے۔ عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت کو 17دسمبر کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے۔