زرداری غیر ملکی دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے، رحمن ملک کی ملاقات

کراچی (آن لائن + این این آئی) صدر آصف زرداری غیر ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔حکام کے مطابق توقع ہے کہ آصف زرداری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، دریں اثناءصدارتی کیمپ آفس بلاول ہاﺅس مےں وزیر داخلہ رحمن ملک نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے جو تباہ کاریاں ہوئی ہیں وہ بڑا قومی المیہ ہے، حکومت اس قومی سانحہ سے مکمل باخبر ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افرادکی بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، عالمی برادری سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور افراد کی بحالی میں پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔ کراچی کے حالات خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی۔ شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔ کراچی میں امن خراب کرنے کی سازش کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ناکام بنادیں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ان کو خیمے، ادویات، اشیائے خوردونوش ، پینے کا پانی سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاءفراہم کی جائیں۔