کراچی: تھانیدار نے عدالت میں مجسٹریٹ پر پستول تان لیا، ڈسٹرکٹ بار کا آج ہڑتال کا اعلان

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ پر پولیس اہلکار کی جانب سے پستول تان لینے اور کراچی بار میں پولیس کی توڑ پھوڑ کے خلاف آج (جمعرات) ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم چانڈیو پر بلدیہ ٹاؤن تھانے کے سب انسپکٹر مولا بخش نے ملزم کا ریمانڈ نہ دینے پر پستول تان لیا۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر زیڈ کے جتوئی، سیکرٹری عاصم اقبال، جوائنٹ سیکرٹری حسان صابر اور دیگر عہدیداروں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے جمعرات کو صبح بھر میں سندھ ہائی کورٹ سمیت صوبے کی تمام عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی بار میں توڑ پھوڑ کرنے اور جج پر پستول تان لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔