وفاقی حکومت نے یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کیخلاف درخواست واپس لے لی

وفاقی حکومت نے یوسف رضا گیلانی  کی ضمانت کیخلاف درخواست واپس لے لی

کراچی (آن لائن) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی  کی ضمانت کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست واپس لیتے ہوئے موقف پیش کیا کہ وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کی گئی تھی۔ منگل کے روز ایف آئی اے کی جانب سے ٹیڈاپ کیس میں یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کیخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف پیش کیا گیا تھا کہ ٹیڈاپ کیس میں انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے لہٰذا یوسف رضا گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے لیکن بدھ کے روز سندھ ہائیکورٹ میں حکومت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی گئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں12 مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے۔