کراچی:عدالت نے سانحہ بارہ مئی کے چار مقدمات میں ایم کیوایم کے پندرہ کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
کراچی:عدالت نے سانحہ بارہ مئی کے چار مقدمات میں ایم کیوایم کے پندرہ کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کے چار مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے گرفتار پندرہ کارکنوں کی پانچ پانچ لاکھ کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے مقدمے کے اٹھارہ مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے. عدالت نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب اشتعال انگیز تقریر کے کیس کی بھی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے مقدمے میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت چھبیس جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے خواجہ اظہارالحسن، مئیر کراچی وسیم اختر، روف صدیقی سمیت دیگرملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں۔