عافیہ صدیقی کی رہائی حکمرانوں کے ایک خط کی منتظر ہے: عافیہ موومنٹ

عافیہ صدیقی کی رہائی حکمرانوں کے ایک خط کی منتظر ہے: عافیہ موومنٹ

کراچی(لیڈی رپورٹر)پاکستان ملت پارٹی کے مرکزی چیئر مین محمد عبدالحق اعوان نے آرگنائزر عبدالحفیظ جتوئی اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بارک اوبامہ کی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہاکرنے کیلئے مکمل آمادہ ہے ۔ امریکی انتظامیہ نے امریکہ کی مختلف جیلوں میں قید انتہائی خطرناک سینکڑوں سزا یافتہ مجرموں کو رہا کردیا ہے مگر افسوس 14سال سے امریکہ میں ناحق قید پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کسی کو خیال نہیں۔