اختیارات کا غلط استعمال‘ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج کو برطرف کردیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج اعجاز خاصخیلی کو برطرف کر دیا۔ رجسٹرار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیشن جج کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔ سیشن جج اظہار وجوہ کے نوٹس پر مطمئن نہ کرسکے۔