عمرہ کرایوں میں رعایت کی مدت 28 فروری تک بڑھا دی: ترجمان پی آئی اے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کرایوں کی مدت میں 28 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ اس سے قبل عمرہ کرایوں میں رعایت کی مدت 31 جنوری تک تھی۔ عمرہ کرایوں میں چار ہزار روپے تک کمی کی گئی کراچی سمیت جنوبی ریجن کیلئے عمرہ ٹکٹ مع ٹیکس 48 ہزار 872 روپے ہے لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت شمالی ریجن کیلئے ٹکٹ مع ٹیکس 56 ہزار 872 روپے ہے۔