کراچی میں فائرنگ اور تشدد، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

کراچی میں فائرنگ اور تشدد، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تشدد سے ہلاک ہونے والے شخص کی نعش مواچھ گوٹھ میں کے ایم سی قبرستان کے قریب جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر تقریباً 50 سال تھی اور اس نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ کورنگی نمبر 6 میں بھی ایک شخص کی بوری بند نعش ملی ہے جسے تشدد اور فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ ادھر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی کے شاہی محلے میں ایک شخص شاہ زیب نے گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر اپنے سسرال میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی ساس 45 سالہ دلشاد بیوی زوجہ سجاد بہادر اور سالی 19 سالہ کائنات دختر سجاد بہادر زخمی ہو گئیں جبکہ لیاری کے علاقے کلری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہو گئے جن میں 30 سالہ علیان زوجہ راشد، 5 سالہ یاسمین دختر رحیم بخش شامل ہیں۔