کراچی میں سیاسی محاذ آرائی کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے: فضل الرحمن

کراچی میں سیاسی محاذ آرائی کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے: فضل الرحمن

کراچی (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ کراچی میں سیاسی محاذ آرائی کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے۔کراچی کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے پہلے خیبر پی کے حکومت کی ناکامی ذہن میں رکھیں۔پی ٹی آئی سیاسی بالادستی قائم کرنے کی بجائے کے پی کے میں کارکردگی بہتر کرے۔ وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کراچی کو آزاد کرانے سے پہلے خیبر پی کے میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور خوف ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی بالادستی قائم کرنے کی بجائے کے پی کے میں کارکردگی بہتر کرے، دو سال میں خیبر پی کے میں کیا بہتر ہوا کہ کراچی والے ووٹ دیں؟