پاک فوج ممکنہ طور پر سعودی عرب بھیجنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں پاک آرمی ممکنہ طور پر سعودی عرب بھیجنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی معاملات میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔آئین کے ارٹیکل 25اور 45میں فوج کا کردار واضح طور پر درج ہے۔۔پارلیمنٹ کو بھی اختیار نہیں کہ ائینی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کو کسی دوسرے ملک جنگ کے لیے بھیجے۔درخواست میں سیکرٹری قانون،سیکرٹری خارجہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔