نادیہ ربانی کے گھر عمران اور ریحام کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانہ، چیئرمین پی ٹی آئی کھانا پیک کرا کر ساتھ لے گئے

نادیہ ربانی کے گھر عمران اور ریحام کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانہ، چیئرمین پی ٹی آئی کھانا پیک کرا کر ساتھ لے گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کریم آباد میں تقریر کے بعد اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ ربانی کے گھر کھانے پر پہنچ گئے۔ ان کے لئے کئی ڈشیں تیار کی گئی تھیں۔ حلیم، نہاری، شامی کباب، بریانی، کڑاہی گوشت بنائے گئے تھے۔ سلاد کو پی ٹی آئی لکھ کر سجایا گیا تھا۔ میٹھے میںگاجر حلوہ بھی رکھا گیا۔ عمران خان کو مردوں کے ساتھ اور ریحام کو خواتین کے ساتھ کھانا دیا گیا۔آئی این پی کے مطابق عمران خان کھانا کھانے کی بجائے پیک کروا کرا اپنے ساتھ لے گئے۔