سیاسی ماحول ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں: جہانگیر ترین، متحدہ کوہارکا خوف ہے: عمران اسماعیل

سیاسی ماحول ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں: جہانگیر ترین، متحدہ کوہارکا خوف ہے: عمران اسماعیل

کراچی (نوائے وقت نیوز) رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے اپنی حرکت سے سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دی، پرویز رشید کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، وہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول گرم ہو گیا تھا، ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیصلہ الیکشن کے دن اور سیاسی میدان میں ہو گا۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا کہ ہمیں اپنی سکیورٹی پر پورا بھروسہ ہے۔ درخواست کی تھی رینجرز تعینات ہوں۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کے بعد گرما گرمی میں کمی آئی۔ اگر ماحول میں گرماگرمی ہوئی تو ووٹر گھر سے نہیںنکلے گا۔ ایم کیو ایم پہلی بار اس حلقے میں انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ ایم کیو ایم کو خوف ہے کہ تحریک انصاف این اے 246 سے جیت سکتی ہے اور وہ ہار سے خوفزدہ ہے۔