سندھ ہائیکورٹ: بنگلہ دیش سے ہجرت کرکے آنیوالوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ: بنگلہ دیش سے ہجرت کرکے آنیوالوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا سے جواب طلب

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے بنگلہ دیش سے ہجرت کرکے آنے والے افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق کیس میں چیئرمین نادرا اور دیگر فریقوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ بنگلہ دیش سے آنیوالے جمال الدین کے اہل خانہ کو قومی شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کیا جارہا ہے۔
جواب طلب