ریحام کی آمد پر گاڑی میں ساتھ بیٹھنے پر تحریک انصاف کی خواتین میں تلخ کلامی

ریحام کی آمد پر گاڑی میں ساتھ بیٹھنے پر تحریک انصاف کی خواتین میں تلخ کلامی

کراچی (نیوز رپورٹر) عمران خان کی اہلیہ کے کراچی پہنچنے کے لئے پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں نازیہ ربانی اور ناز بلوچ کے درمیان گاڑی میں بیٹھنے کے معاملے پر تنازعہ ہو گیا۔ ریحام خان کی گاڑی میں ناز بلوچ بیٹھ گئیں اور نازیہ ربانی کو گاڑی میں بیٹھنے کا موقع نہیں مل سکا، جس پر نازیہ ربانی نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا ہم سخت گرمی میں بھابھی کا انتظار کر رہے تھے ناز بلوچ آئیں اور ریحام کے ساتھ بیٹھ کر گاڑی میں چلی گئیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما ڈاکٹر سیما ضیا نے بھی گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کی لیکن ناز بلوچ نے انہیں گاڑی میں بٹھانے سے انکار کر دیا۔ ناز بلوچ کے انکار کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔