کراچی ایئر پورٹ اور صدر بم دھماکوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

 کراچی (آئی این پی) کراچی ایئر پورٹ اور صدر بم دھماکوں  کی تفتیشی اداروں نے  تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،دہشت گردوں کے زیر استعمال موبائل فون سمیں نواب شاہ سے جاری ہو ئیں۔کراچی ایئر پورٹ اور صدر میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک دہشت گردوں کے زیر استعمال سمیں ایک ہی شہر سے جاری ہونے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ حملے اور صدر بم دھماکے میں عبدالفتح کے پاس سے ملنے والی سمیں نواب شاہ سے جاری کی گئیں۔ دہشت گردوں کے ایک دوسرے سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ صدر بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد عبدالفتح کا تعلق بھی نواب شاہ سے تھا۔