شاہ زیب قتل کیس: سراج تالپور سمیت تینوں ملزمان کو عدالت میں شناخت کرلیا گیا۔

شاہ زیب قتل کیس: سراج تالپور سمیت تینوں ملزمان کو عدالت میں شناخت کرلیا گیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس نے سراج تالپور سمیت تین ملزمان کوسخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کے دو گواہان نے کمرہ عدالت میں تینوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر مبین کے مطابق ایک گواہ نے بیان دیا کہ سراج تالپور نے شاہ ذیب کو گولی ماری تھی۔ دوسری جانب بیرون ملک فرار ہونے والے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کے لیے دی گئی سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے۔