کراچی میں خاتون سمیت2 افراد کی لاشیں برآمد

 کراچی میں خاتون سمیت2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں نوجوان کو اغوا کرکے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جس کی لاش شاہ فیصل پل کے نیچے ملیر ندی سے ملی۔ نوجوان کی عمر تقریبا 22 سال تھی اور اسے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا پولیس کے مطابق مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ادھر پاک کالونی کے علاقے میں بے نظیر پارک سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش ملی جس کے ہاتھ پاﺅں بندھے ہوئے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر تقریبا 18سال تھی اور اسے مبینہ طورپر زیادتی کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سرجانی ٹاﺅن میں مسلح افرادنے ایک شخص یوسف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب کہ ناظم آباد نمبر چار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ اکرم ملک زخمی ہوگیا۔
لاشیں