شاہ محمود قریشی کی جانب سے الطاف حسین پر بہتان تراشی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی

شاہ محمود قریشی کی جانب سے الطاف حسین پر بہتان تراشی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی

کراچی( خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر بہتان تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ شاہ محمود قریشی ایک سیاسی رہنما ہیں اورانہیں اس قسم کا مظاہرہ قطعی زیب نہیں دیتا۔ شاہ محمود قریشی قوم کوبتائیں کہ ان کی پاک فوج سے عقیدت، محبت اور یگانگت اس وقت کہاں سوئی ہوئی تھی جب ان کی اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان، پاکستانی فوج کے حللف باتیں کر رہے ہیں۔ اسی طرح شاہ محمود قریشی کی غیرت وحمیت کون سے تالاب میں غوطے لگارہی تھی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب جماعت اسلامی کے سابق رہنماسید منور حسن اور مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنما اور موجود ہ وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے شرانگیز خیالات کا اظہار کیاجارہا تھا اس وقت شاہ محمود قریشی کی غیرت ایمانی کہاں تھی؟اگر شاہ محمود قریشی کو پاک فوج سے اتنی ہی محبت ہے تو پھر قوم کو بتایاجائے کہ فوج کے خلاف تقاریر پر عمران خان، خواجہ آصف اور منورحسن کے خلاف کسی اسمبلی میں قرارداد مذمت کیوں پیش نہیں کی گئی؟۔
 رابطہ کمیٹی