ایم کیو ایم کا جارج گیلوے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے، برطانوی حکومت سے ان پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا جارج گیلوے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے، برطانوی حکومت سے ان پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم نے الطاف حسین کے خلاف بیان بازی کرنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے جارج گیلوے کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا ان پر برطانیہ میں مقدمہ چلایا جائے اور ان سے باز پرس کی جائے، ایم کیو ایم کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں، جارج گیلوے سستی شہرت کے حصول کے لئے اس قسم کے بیان دے رہے ہیں۔