گورنر عشرت العباد کی آرٹس کونسل کی تقریب میں شرکت، فلم عاشقی کے گانے کی دھن مہارت سے بجائی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آرٹس کونسل میں تقریب کے دوران گٹار سنبھال کر سریلی دھنیں بکھیر دیں۔ انہوں نے سیاست کے بعد گٹار کے تاروں پر بھی اپنی انگلیوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گٹار پر فلم عاشقی کے گانے کی دھن بڑی مہارت سے بجائی۔