چیئرمین سینٹ کا الیکشن اتحادیوں کی مشاورت سے لڑیں گے: شیری رحمان

چیئرمین سینٹ کا الیکشن اتحادیوں کی مشاورت سے لڑیں گے: شیری رحمان

کراچی کے مقامی ہوٹل میں محتسب سندھ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔شیری رحمان نے کہا کہ جو معاشرہ خواتین کے تحفظ اور حقوق پر یقین نہیں رکھتا وہ پیچھے رہ جائیگا،دنیا میں اسی سے نوے فیصد خواتین کو کسی نہ کسی تشدد کا سامنا  ہے،، پاکستان  میں سب سے زیادہ غریب پر خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے، سماجی انصاف بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے خواتین کے حوالے سے پانچ بل پیش کئے، جو قانون کا حصہ بنے ۔۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدر آمد نہیں ہوتا۔حکومت قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔