کراچی :اتحادٹائون میں پلاسٹک کے گودام میں آ تشزدگی

کراچی :اتحادٹائون میں  پلاسٹک کے گودام میں آ تشزدگی

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے اتحادٹائون میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ اتحاد ٹائون میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے،آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔