ممتاز بھٹو کا مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی پر غور‘ ساتھیوں سے مشاورت

ممتاز بھٹو کا مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی پر غور‘ ساتھیوں سے مشاورت

کراچی(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز علی بھٹو نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی پر غور کے لئے سندھ نیشنل فرنٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔ یہ اجلاس17 جون کو کراچی میں ہوگا۔ ممتاز بھٹو ان دنوں لندن میں ہیں‘ وہ 15 جون کو کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ نیشنل فرنٹ کے اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت پر غور کیا جائے گا اور مستقبل میں مسلم لیگ کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔