حکم بیرون ملک سے ملا، پروفیسر شکیل اوج قتل میں مجھ سمیت 5 ملزم شامل تھے گرفتار ٹارگٹ کلر کا اعتراف

حکم بیرون ملک سے ملا، پروفیسر شکیل اوج قتل میں مجھ سمیت 5 ملزم شامل تھے گرفتار ٹارگٹ کلر کا اعتراف

کراچی (آن لائن) پولیس نے جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان عرف یاسر رضوی اور پروفیسر شکیل اوج کے قتل میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر منصور نے دوران تفتیش اعتراف کیا پروفیسر شکیل اوج قتل میں مجھ سمیت 5 ملزم شامل تھے۔ ملزم منصور نے کہا فہیم جیل پوری اور احتشام الدین کو میں جانتا ہوں جبکہ باقی دو ملزمان کو نہیں جانتا۔ پروفیسر شکیل اوج کے قتل کا حکم بیرون ملک سے ملا تھا۔ ٹارگٹ کلر کا کہنا تھا پروفیسر شکیل اوج کو کیوں قتل کیا گیا یہ معلوم نہیں ہے۔