حیدرآباد میں جلی کار سے فنکشنل لیگ کی خاتون رہنما کی نعش برآمد

حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد ہوسٹری کے علاقے سے ایک جلی ہوئی کار سے فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کی سوختہ لاش ملی ہے نامعلوم افراد نے خاتون کو اس کی اپنی کارمیں بند کرکے آگ لگادی،کار مکمل طورپر جل گئی جب کہ پولیس نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کار سے ملنے والی سوختہ نعش سائرہ نصیر کی ہی ہے۔ ہوسٹری پولیس کو اطلاع ملی کہ ہوسٹری لنک روڈ پر ایک جلی ہوئی کار موجود ہے جس کی پچھلی نشست پر ایک جلی ہوئی نعش پڑی ہے ۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال حیدرآباد پہنچایا شناخت پر جلی ہوئی کار سائرہ نسیم نامی خاتون کے نام رجسٹرڈ ہے۔
سوختہ نعش