کراچی: ڈیفنس سے اغوا ہونیوالا بچہ گلستان جوہر سے بازیاب

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا گیا مگر اغوا کار قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔ پولیس کے مطابق بدھ دسمبر کو ڈیفنس سے گھر واپسی پر والدہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار ایک 5 سالہ بچے کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ رہائی کے لیے اہلخانہ سے 15 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تاہم بات 3 لاکھ روپے کی ادائیگی پر طے پائی۔ اہلخانہ نے سی پی ایل سی اور درخشاں تھانے کو بچے کے اغوا کی اطلاع دی تو تاوان کے لیے آنے والی فون کال سے اغوا کاروں کا سراغ لگا لیا گیا جس کے بعد پولیس، رینجرز ٹاسک فورس، سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گلستان جوہر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
بچہ بازیاب