سانحہ ماڈل ٹائون متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے ،ضیا عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے سانحہ ماڈل ٹائون اور کرپشن میں ملوث حکومتی عہدیداروں سے استعفے کامطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انگلی بھی اٹھی تو استعفیٰ دیدوں گا کا اعلان کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق باقر نجفی رپورٹ کے بعد عہدے پر چمٹے رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف دینے کیلئے فوری اقدامات کے ساتھ ساتھ قومی خزانے پر شب خون مارنے والوں کے مقدمات کو جلد ازجلد نمٹانے پربھی زوردیا۔

ضیا عباس