رکن بلوچستان اسمبلی آغا لیاقت کا بیٹا اچانک گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکریٹری سید آغا لیاقت کے جواں سال فرزند سید قاسم شاہ اتفاقی طو رپر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پشین بلوچستان سے ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکریٹری سید آغا لیاقت کے فرزند سید قاسم شاہ اپنے گھر میں پستو ل صاف کررہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم اسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ جاں بحق ہوگئے۔

بیٹا جاں بحق